مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں ہزاروں عراقی شہریوں نے فلسطین میں جاری صہیونی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
شفق نیوز کے مطابق عراقی سماجی کارکنوں اور عوام نے ہفتے کی رات بغداد کے التحریر اسکوائر پر غزہ میں صہیونی جارحیت کا شکار فلسطینی عوام کے حق میں اور امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرے کے شرکاء غزہ کے خلاف جارحیت پر امریکی اور صہیونی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کررہے تھے۔
مظاہرین نے اسرائیل کی حمایت پر امریکی حکومت کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں فلسطینی عوام کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف پلے کارڈز تھے جن پر غزہ میں صہیونی جارحیت اور عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت میں نعرے درج تھے۔
آپ کا تبصرہ